پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں، پولیس سرکل کھاریاں کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،6 ملزمان گرفتار، چرس، شراب، ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرکل کھاریاں ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر چوہدری لیاقت حسین نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شازل خان، زین، ناظم حسین، محمد جمال، عاصم فاروق، راجہ کامران، سید علی حسنین شاہ کو حراست میں لے لیا۔

latest urdu news

ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس، شراب، ہیروئن اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر چوہدری لیاقت حسین کی کاروائی کو مقامی لوگوں نے خوب سراہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے جرائم کا قلعہ قمع کردینگے۔

دوسری جانب چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا تفصیلی دورہ کیا۔

چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں جیل کے مختلف شعبہ جات، بیرکس، ہسپتال، اور کچن کا جائزہ لیا۔

News Alert Urdu