سینیٹر بی این پی مینگل نسیمہ کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سینیٹر بی این پی مینگل نسیمہ احسان کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

سینیٹر نسیمہ احسان کا کہنا تھا کہ اگر آج یا جب بھی ترامیم آتی ہیں تو میں ووٹ کروں گی، جب بھی بل آیا تو دیکھا جائے گا۔

latest urdu news

سینیٹر نسیمہ احسان کا کہنا تھا کہ مجھے اغوا کیا جاتا تو کیا میں یہاں ہوتی؟ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ پر کوئی پریشر تو نہیں؟ جس پر نسیمہ احسان کا کہنا تھا کہ آپ کو بھی پتہ ہے کہ پریشر ہے۔

دوسری جانب گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی نے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ کیا ہے، غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیوں اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ غربت کے خاتمے کے لیے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے بہت ضروروی ہیں، صوبے میں معاشی آسودگی کے لیے قیام امن ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter