پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب آئیڈیاز 2024 کے دوران ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔

کراچی میں منعقدہ آئیڈیاز 2024 ایکسپو کے دوران پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (PMSTP) کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

latest urdu news

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی اور جی ڈی پی کو بڑھانے کے لیے ایک نیا باب کھولے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس پارک کی کامیابی بصیرت رکھنے والے افراد اور اداروں کے اشتراک کی مرہون منت ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کے مطابق PMSTP، پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو علم، صنعت، اور حکومت کے مابین اشتراک کے ذریعے بحری ٹیکنالوجی کو فروغ دے گا۔

منصوبے کے کلیدی شعبے:

  • بحری ٹیکنالوجیز
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس
  • سائبر سیکیورٹی
  • اوشن رینیوایبل انرجی
  • سی فوڈ پروسیسنگ
  • جہاز سازی
  • ساحلی سیاحت

یہ منصوبہ نہ صرف کراچی بلکہ مستقبل میں اسلام آباد، لاہور، اور گوادر تک پھیلایا جائے گا، تاکہ پاکستان کی بلیو اکانومی کو تقویت ملے اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد حاصل ہو۔ PMSTP پاکستان کی میری ٹائم سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔

News Alert Urdu

Free website traffic