کراچی، بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں رد و بدل کے مقدمے میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
کراچی کی مقامی عدالت میں بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں رد و بدل کے مقدمے میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران صارم برنی کے وکیل کی جانب سے یہ موقف پیش کیا گیا کہ صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا، ایف آئی اے ٹرائل میں تاخیری حربے زیر استعمال لیکر آ رہی ہے۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ 5 ماہ گزرنے کے باوجود بھی تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمے کا چالان پیش نہیں کیاگیا، جن بچوں کو اسمگل کرنے کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔
سماعت کے دوران وکیل صفائی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ صارم برنی ضمانت کا مستحق ہے، ضمانت منظور کی جائے۔
اسکے بعد کراچی کی مقامی عدالت کی جانب سے بچوں کی سمگلنگ اور کاغذات میں رد و بدل کے کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔