لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔
پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سے پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کا پلان طلب کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن کی گورننگ باڈی کا 99 واں اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال کے پلاننگ ایجنسی کے لیے 34 ارب 73 کروڑ کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں یہ بتایا گیا کہ اپنا گھر پورٹل پر 5 لاکھ 44 ہزار لوگ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے درخواست دہندگان کے کوائف کی تصدیق کا عمل بروقت اور تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت دے دی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خواتین کو بااختیار، خود مختار اور باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ سکولز قائم کر دیئے گئے ہیں۔