کامیابی حاصل کرنے کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے، عائزہ خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسین اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ کامیابی کے حصول کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے۔

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ کامیابی کے حصول کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے اس لئے کبھی مشکلات سے گھبرائی نہیں۔

latest urdu news

ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ شوبز کی دنیا میں محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنا میرا جنون ہے اسی لئے صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ کامیابی کے حصول کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے اس لئے کبھی مشکلات سے گھبرائی نہیں، میں پر امید ہوں کہ شوبز کی دنیا میں ایسا مقام بناؤں گی کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان نے 18 سال کی عمر میں اداکارہ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ، تم جو ملے میں ایک معاون کردار سے اپنی پہلی شروعات کی۔

خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا شمار ان قلیل اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنا نام کمایا۔

pakistan news urdu latest

frontpage hit counter