حیدر آباد، چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حیدر آباد کے شہریوں کو 77 سال بعد یونیورسٹی مبارک ہو۔
چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی جانب سے یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران یہ کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی سائبر سکیورٹی اور اے آئی کا مرکز بنے گی۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کنونشن نے مخالفین اور روزگار کے دروازے بند کرنے والوں کو بتا دیا، ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم کے آگے کبھی سر نہیں جھکایا، اب نعرہ ہے پہلے روزگار بعد میں بات۔
رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا ہم جھکے تھے نہ جھکے ہیں، ہم صوبائی حکومت سے بلدیہ کے اختیار مانگ رہے تھے، ہم پر کوٹہ لگانے والے ہم سے ملازمت کی بھیک مانگنے آئیں گے، ملک میں اب نئے صوبوں کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئے پیپلزپارٹی پہلے جلدی میں تھی اور نا اب ہے، قومی اسمبلی میں ہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔
لاہور میں مرحوم سینئر صحافی اخلاق باجوہ کے گھرآمد پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سے متعلق پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہے اور جے یو آئی (ف) پی ٹی آئی والوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔