ریاست تنہا کرپشن کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی، وزیراعظم پاکستان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طاقت کا غلط استعمال کرنے والے عوام کی محنت سے کمائی آمدنی لوٹتے ہیں مگر انہیں اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انسداد کرپشن کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو، آنے والی نسلوں کے لیے شفاف معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

latest urdu news

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور بدعنوانی گھناؤنا عنصر ہے، کرپشن ملک کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچاتی ہے اور سماجی تانے بانے کو تباہ کردیتا ہے جب کہ کرپشن اوربدعنوانی منصفانہ حکمرانی اور مساوی مواقع کے فوائد سے لطف اندوز ہونے سے روکتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی عوامی خدمات کی فراہمی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، بدعنوانی حکومتوں اور اس کے شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی بڑی وجہ ہے، طاقت کا غلط استعمال کرنیوالے عوام کی محنت سے کمائی آمدنی لوٹتے ہیں، مگر انہیں اپنے اعمال کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہر سطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے، نیب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت تنہا کرپشن کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی، ہر شہری، کمیونٹی اور ہر ادارے کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

latest breaking news in urdu