تحریک انصاف کے پاس ایک پروپیگنڈا سیل ہے، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس ایک پروپیگنڈا سیل ہے۔

لاہور، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس ایک پروپیگنڈا سیل ہے، لوگوں کی توہین کیلئے یہ پروپیگنڈا سیل استعمال ہوتا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج سب چیزیں عدالت کے سامنے پیش کی گئیں، ایک خاتون کے نام پر 500 سمز جاری ہوئی، اُس خاتون کے شوہر کے نام پر بھی 500 سمز نکلوائی گئی، ان سمز سے اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا، یہ 500 سمز فساد کیلئے استعمال ہورہی ہیں، مذکورہ سمز سے بغاوت کی بو رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور تیز ہیں، پختونخوا ہاؤس ان لوگوں کو شیلٹر دیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کوئی فیک اکاؤنٹس نہیں ہیں تمام چیزوں کو رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت چلایا جائے گا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر کسی سے سیاسی انتقام لینا ہوتا تو عدالت پیش نہ ہوتی، سیاسی انتقام لینا ہوتا تو چپ کرکے لے لیتی کسی کو علم بھی نہ ہوتا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter