ہفتہ, 15 مارچ , 2025

پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے، فہمیدہ مرزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے۔

اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ملک میں غلامی کی نشانیاں ختم کرنی ہوں گی، میڈیا کو آزاد ہونا ہوگا۔

latest urdu news

فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کے لئے راستے روکے گئے، ہم مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں، میں پاکستان کی پارٹی کی ہوں، ملکی ادارے کو مضبوط کرنا ہوگا چاہے وہ فوج ہو یا عدلیہ ہو۔

جی ڈی اے رہنما کا کہنا ہے کہ سب کو نظر آرہا ہے ایوان کون چلا رہا ہے؟ نوجوان مایوس ہورہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ہم مذاق بن گئے ہیں، خدارا! ملک کے حال پر رحم کریں۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کیساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد کے ارکان اور تنظیمی رہنماؤں کی جانب سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی گئی، ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter