تحریکِ آزادی کشمیر کے پابند سلاسل و حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نگرانی میں جعلی الیکشنز کروائے گئے۔
مشعال ملک نے وفاقی دارالحکومت ہائی کورٹ بار سے خطاب کے دوران یہ کہا کہ پاکستانی وکلاء کشمیریوں کی بھی وکالت کریں۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے انتخابات پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ کہا کہ ایک ڈپلومیٹ کا مینڈیٹ نہیں ہوتا کہ الیکشن کو بطور آبزرور مانیٹر کرے، کورونا میں بھی وہاں لوگوں کو ’را‘ کا فنڈڈ دورہ بھی کروایا گیا تھا۔
ملکی مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مہنگائی کے باعث عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، تاہم بطور ٹیم درپیش چیلنجز سے نمٹیں گے۔
مشعال ملک کی جانب سے سوال اُٹھایا گیا کہ یہ دنیا کے کون سے الیکشنز ہیں جہاں کشمیری نہیں بھارتی ووٹرز ہیں؟ بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں مساوی حقوق دلوائے گئے، مقبوضہ کشمیر میں 50 لاکھ بھارتی گھوسٹ ووٹرز کی جانب سے ووٹ ڈالے گئے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کو جیلوں میں بند کر رکھا گیا ہے۔
یاسین ملک کی زوجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صدارتی آرڈر کے تحت لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ۔