ہفتہ, 15 مارچ , 2025

گجرات میں منشیات کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلالپور جٹاں کے گاؤں رسول پور میں تراویح پڑھ کر گھر واپس آتے افتخار احمد وڑائچ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے گاؤں رسول پور میں افتخار احمد وڑائچ کو تراویح پڑھ کر گھر آتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی ارشاد وڑائچ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

latest urdu news

چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں:

  • ہزارہ مغلاں کے رہائشی مدثر بیگ کے گھر سے نامعلوم چور ایک بارہ بور رائفل اور کلاشنکوف لے اڑے۔
  • تھانہ انڈسٹریل ایریا ٹو کے علاقے میں انسپکٹر چوہدری انصر گورسی کے ڈیڑھ لاکھ مالیت کے درخت چوری کر لیے گئے۔
  • گلیانہ کے گاؤں لہڑی میں محمد عرفان کے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری کر لیے گئے۔
  • موہلہ لنگڑیال میں محمد بوٹا کے ڈیرے سے چھ لاکھ روپے کی بھینس اور کٹی چوری ہو گئی۔
  • بنگیال کے محمد شریف کی موٹر سائیکل اور گیس سلنڈر چوری کر لیا گیا۔
  • لاری اڈہ گجرات کے باہر تزئین و آرائش کے لیے لگی پچاس ہزار مالیت کی لائٹ چوری کر لی گئی۔
  • کھاریاں میں نبیل الحسن کی قیمتی کار اور محمد نعیم کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
  • تمبل چوک گجرات میں آفتاب علی کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔

گجرات: پولیس میں ترقی، ڈکیتی، غیر قانونی ذبح اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں

پولیس کارروائیاں:

  • اے ایس آئی فیاض احمد نے قاسم آباد کے قریب دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
  • صدر سرائے عالمگیر پولیس نے ملزم عاصم یونس بٹ سے ایک کلو سے زائد ہیروئین برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
  • تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس نے ملزم میاں نوید سے ایک کلو ساٹھ گرام ہیروئین برآمد کی اور گرفتار کر لیا۔
  • کھاریاں کے گاؤں اتم میں شادی شدہ خاتون کو نامزد ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن:

رمضان المبارک میں گجرات پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں نے درجنوں بھکاریوں کو گرفتار کر کے ویگرینسی ایکٹ 1958 کے تحت مقدمات درج کیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter