صدر نے عالمی چیمپئن شاہ زیب رند کو 10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر شاہ زیب رند کو سنگاپور میں منعقدہ عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر شاہ زیب رند کو سنگاپور میں منعقدہ عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

latest urdu news

شاہ زیب رند نے صدر مملکت سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر زرداری نے شاہ زیب رند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراٹے کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امید ظاہر کی کہ شاہ زیب رند آئندہ بھی ملک کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter