علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیے جانے کی کارروائی منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ جاری کیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے مطابق 30 مقدمات میں سیکشن 87 کے تحت وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دیے جانے کی کارروائی کا حکم دیا گیا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وکیل کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ عدالت نے تمام کارروائی اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں تحریک انصاف کے حامیوں نے پشاور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter