فیڈرل بورڈ کے ٹاپ طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد، وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

latest urdu news

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر 40 چارجنگ سٹیشنز کی تعمیر کی پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا تنویر حسین نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ سی ڈی اے تمام پٹرول پمپس پر چارجنگ سٹیشنز نصب کرے، 39000 الیکٹرک بائیکس اور 1900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرض پر فراہم کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شفافیت کے لیے پورا پروسیس ڈیجیٹلائز کیا جائے، وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا، الیکٹرک وہیکلز پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 9 مئی کو تمام ریڈ لائنیں عبور کیں، ان کے جیسا مفاہمت والا کچھ نہیں کر سکتا جب تک ان کا فیصلہ نہ ہو۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter