اڈیالہ جیل کے لاپتہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
اڈیالہ جیل کے لاپتہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، محمد اکرم 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب سے لاپتہ تھے۔
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم 25 ستمبر کو گھر پہنچے تاہم اہل خانہ کی جانب سے واپسی کی اطلاع کسی کو نہیں دی گئی، محمد اکرم پر سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا الزام تھا۔
چند روز پہلے ڈی آئی جی پریزن آفس کے اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے، وہ بھی محمد اکرم کیساتھ لاپتہ ہو گئے تھے۔
اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالت کو یہ بتایا گیا تھا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کسی ایجنسی کی تحویل میں نہیں ہیں جبکہ وزارت دفاع نے بھی عدالت میں تحریری بیان جمع کروایا تھا۔
دوسری جانب رحیم یار خان، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مطلوب 3 ڈاکو مار دیے گئے۔