گجرات میں سیف سٹی کیمروں سے ایک ماہ میں 90 لاکھ روپے کےچالان، ڈی ایس پی ٹریفک رضا اعوان کہتے ہیں جرمانے خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے گھر پہنچیں گے۔
گجرات میں سیف سٹی کیمرے فنکشنل ہونے کے بعد ایک ماہ میں 90 لاکھ روپے کے چالان کٹ گئے، ڈی ایس پی ٹریفک رضا اعوان چاہتے ہیں چالان خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے گھروں میں نمبر پلیٹ اور تصاویر کے ساتھ جلد پہنچیں گے۔
گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ گجرات میں ٹریفک مسائل کی بڑی وجہ شہر میں پارکنگ پلازوں کی عدم دستیابی ہے،99 فیصد چنگچی رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس ہی نہیں ہے۔ چنگ چی رکشے سڑکوں چوکوں چوراہوں میں کھڑے کر دیے جاتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔
مسائل کے حل کے لیے سرکلر روڈ اور نواب زادہ چوک میں رکشہ اسٹینڈ بنائے جائیں گے۔
سیف سٹی کیمروں کے متعلق بات کرتے ہوئے رضا اعوان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے والے شہریوں کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔