اسلام آباد، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آج اراکان قومی اسمبلی کو عشائیہ دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عشائیہ آج رات 7 بجے وزیراعظم ہاؤس میں دیا جائے گا، عشائیہ میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔
حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم کے متعلق اراکین کی مکمل حاضری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو سوموار تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ حکومت جے یو آئی (ف) کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لیے بھی متحرک ہے۔
دوسری جانب ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت کی جانب سے وکلاء عادل عزیز قاضی اور ریاست علی آزاد کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔