دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس آسٹریلیا کی جانب سے جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا ہے کہ پچھلا میچ 7 اوور تک محدود تھا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ہمارے پاس اچھی بالنگ لائن ہے۔
کپتان قومی ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے کہ میچ میں بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پلیئنگ الیون کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔
سابق کپتان بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عثمان خان، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور سفیان مقیم ٹیم کا حصہ ہیں۔
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان جوش انگلس، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زوئیر بارلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن شامل کیے گئے ہیں۔