وفاقی حکومت کا 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

وزیر اعظم کی منظوری سے 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر منگل کے دن ملک بھر میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

یومِ ولادت نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوتا ہے۔

مساجد میں نماز فجر کے بعد مسلم اُمہ کے اتحاد، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں۔ نبی ﷺ کی حیات مبارکہ اور تعلیمات کو انسانیت کے لیے روشنی کی کرن سمجھا جاتا ہے، اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس دن کو خصوصی طور پر منانے کے لیے مختلف تقریبات، محفل میلاد، اور کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔ شہر بھر میں عمارتوں، گلیوں، شاہراہوں، مساجد، اور گھروں کو برقی قمقوں اور رنگین روشنیوں سے سجایا جاتا ہے، جس سے ہر طرف جشن کا ماحول ہوتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter