گورنر سندھ کا ڈمپر سے کچلے جانے والے افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ میں ڈمپر سے کچلے جانے والے افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیے جائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس اختیارات ہوتے تو وہ دیکھتے کہ کیسے ڈمپر شہریوں کو کچلتے ہیں، تاہم، وہ اس مسئلے کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور حکام کو متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

latest urdu news

گورنر سندھ کی جانب سےانکشاف کیا گیا کہ گورنر ہاؤس میں انسدادِ منشیات سیل قائم کیا جا رہا ہے، تاکہ منشیات کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے 32 اقسام کی منشیات برآمد کی جا رہی ہیں، جو نوجوانوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس میں فلاحی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی، کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ضرورت مندوں کے لیے کھلے رہیں گے، جہاں روزانہ 10 لاکھ شہریوں کو افطار کروایا جائے گا۔

علاوہ ازیں اتحادِ رمضان کے تحت تراویح کی ادائیگی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے والدین سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور کھانے پینے کی اشیاء گھر سے دیں، تاکہ وہ کسی بھی خطرناک صورتحال سے بچ سکیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter