تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان موٹروے روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سکھر، ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 خاتون زخمی ہوگئیں۔

latest urdu news

سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا کہ جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 خاتون شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کار سوار افراد کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter