پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنالیے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 4 وکٹیں گنواکر 158 رنز کیا، سعود شکیل اور محمد رضوان نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کیلئے دوسری سب سے بڑی پارنٹرشپ قائم کی۔
سعود شکیل 141 رنز بناکر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان 128 اور سلمان علی آغا 7 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کی پہلی اننگز میں پاکستان نے ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے تین وکٹیں گنوا کر مجموعی اسکور 16 تک پہنچا دیا۔اوپنرز صائم ایوب اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز بنگلہ دیش کے باؤلرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہے، اوپنر عبداللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود 6 اور بابر اعظم 0 رنز کے ساتھ پویلین چلے گئے۔ ابتدائی تین وکٹیں گنوانے کے بعد اوپنر صائم ایوب اور نائب کپتان سعود شکیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک ٹیم کا سکور 81 رنز تک پہنچا دیا۔
تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 41 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے شورف الاسلام اور حسن محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔