نواز شریف نے بجلی کے بلز میں ریلیف دیکر 30 سال بعد بھی پنجاب کی سیاست کی، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے پنجاب کو بجلی کے بلز میں ریلیف دیکر 30 سال بعد بھی پنجاب کی سیاست کی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پنجاب کے بجائے ملکی لیول پر بجلی کے ریٹس کم کرنے چاہیے تھے۔

latest urdu news

کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا یہ کہنا تھا کہ بجلی کے بلزکی ادائیگی اب وزیراعظم کے بس کی بات نہیں رہی ہے، بجلی کے بل ادا کرنا عوام کیلئے ممکن نہیں رہا۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ کہنا تھا کہ اب معلوم ہوا کہ بجلی نہ بنانے کے پیسے لیے گئے ہیں، ان لوگوں نے پیسے بھی لیے اور ٹیکس بھی نہیں دیا، حکومت آئی پی پیز کو لگام دیکر عوام کو ریلیف دے، حکومتی لوگ آئی پی پیز میں شامل ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے، لاپتا افراد کے متعلق بلوچستان میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کرنا پاکستانی عوام کا آئینی حق ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لاپتا افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، لاپتا افراد کو آئین کے مطابق عدالتوں میں لایا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے سوئی گیس نکلتی ہے، سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے، بلوچستان کے لوگوں کو حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں، بارڈر ٹریڈ کو فروغ دیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ کہنا تھا کہ یکم ستمبر سے حق دوعوام کو، حق دو بلوچستان تحریک شروع کر رہے ہیں، ہم اپنی تحریک خود چلائیں گے کسی کا کندھا نہیں بنیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter