گاؤں رتی میں 25 سالہ نوجوان کی نعش برآمد، شناخت نہ ہو سکی
گجرات سے نامعلوم افراد کی نعشیں پھینکنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔
گاؤں رتی بند میں ویرانے سے 25 سالہ جوان لڑکے کی نعش ملی ہے۔
اطلاع پر ایس ایچ او صدر گجرات اعجاز بھٹی بمع نفری موقع پر پہنچے، نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دی۔
پولیس کے مطابق نعش پرانی لگتی ہے نوجوان کے چہرے کو مسخ کر دیا گیا ہے جسکی وجہ سے شناخت مشکل ہے۔
پولیس کے مطابق نعش کی تصاویر شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہیں فی الوقت لاوارث قرار دیکر نعش کو دفنا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں کٹار بند روڈ پر سنگدل باپ کی جانب سے بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی گئی۔
ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے لڑکی کو بچا لیا، لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی۔
ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے یہ انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کیلئے دریائے راوی پر لایا تھا اور اسے دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کررہا تھا۔