سندھ حکومت کرپٹ نہیں، چاہتا ہوں اپنے کام سے یاد رکھا جاؤں، مراد علی شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کرپٹ نہیں ہے، چاہتا ہوں کہ اپنے کام سے ہمیشہ یاد رکھا جاؤں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ روشنیوں کے شہر کراچی کی خرابی میں بہت لوگ شامل ہیں، کراچی کے بارے میں جو گمان پیدا ہوگیا ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں، کراچی میں اس سال 200 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

latest urdu news

مراد علی شاہ کا یہ کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کے لیے گھر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا، ہم سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہے ہیں، پانی، ٹرانسپورٹ، کھیلوں کے میدان اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ کہنا تھا کہ تھر کے کوئلے کی دریافت اور اس کی ڈویلپمنٹ میں اہم رول رہا ہے، تھر کول کے پلانٹس کی انرجی کی قیمت 5 روپے فی یونٹ آرہی ہے، تھرکول پلانٹس سے 2640 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

دوسری جانب صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا یہ کہنا ہے کہ سستی بجلی خیبر پختونخوا پروڈیوس کر رہا ہے لیکن 14 روپے فی یونٹ ریلیف پنجاب میں دیا جارہا ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اگر پختونخوا میں بجلی کےقیمت میں کمی نہ کی گئی تو ہم 1 ماہ بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کا رخ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter