ابھی تک حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا یہ کہنا ہے کہ حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے، حالیہ گرفتاریوں پ ربھی اپنا ردِعمل دے چکے ہیں۔

اسلام آباد، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے، حالیہ گرفتاریوں پربھی اپنا ردِعمل دے چکے ہیں۔

latest urdu news

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا یہ کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا پارٹی اور لیڈر شپ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، موجودہ گرفتاریوں پر ہمارا موقف صاف ہے، سرگوشیوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاک فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، یہ پاک فوج کے اندرونی معاملات ہیں، یہ ہمارا موقف ہے سویلین کا فوجی ٹرائل نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا یہ کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے ان سے معافی مانگی تھی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فیض حمید کی گرفتاری اور کورٹ مارشل کے معاملے پر بیان میں کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ تھا جس پر حیران ہوں، پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں، یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا۔

نائب وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی، ہم آج تک اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter