پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل، جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن مکمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بیرون ملک جانیوالوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا۔ جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنا ہوگئی۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں، اس سے پہلے یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔

latest urdu news

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے بھی 2 پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔

مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ نظر آیا ہے، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹریول ایجنسی کے نام پر حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہید ملت روڈ کے قریب دادا ٹیریس میں قائم دفتر پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مار کر ٹریول ایجنسی کے مالک سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

News Alert Urdu

Free website traffic