سرکاری دورے پر یورپ جانیوالے افسر کے اہلخانہ نے سیاسی پناہ لے لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری دورے پر یورپ جانے والے سینیٹ افسر حیدر علی سندرانی کے اہلخانہ کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواست دیدی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کو اس معاملے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سینیٹ افسر حیدر علی سندرانی کے اہلخانہ نے یورپ جاکر مغربی یورپی ممالک میں سے 1 میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے اور واپس نہیں لوٹے۔

latest urdu news

اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے ساتھ ساتھ بیرون ملک دورے کرنے والی شخصیات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرد ی گئیں ہیں۔

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کی جانب سے سیکریٹریٹ کو خط لکھ کر ویزا نوٹس کے اجراء کے لیے نئی ہدایات سے آگاہ کردیا ہے۔

جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ سیکریٹریٹ حیدر سندرانی نے ایک رسمی درخواست کے ذریعے سینیٹ سیکرٹریٹ سے نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے خاندان کے لیے بھی ایک نوٹ اور تعارفی خط حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے اور کروانے والے ایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں، اب اس میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں رہی، 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے اور اسکے سہولت کار کون تھے، سابق وزیراعظم عمران خان کے اب نقاب اترنا شروع ہوگئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا یہ کہنا تھا کہ محسن کشوں اور احسان فراموشوں کی ہر ریس میں عمران خان اول نمبر پر آئے ہیں، فوج میں خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter