متنازع پیکا ترمیمی بل کسی صورت قبول نہیں کریں گے، سینیٹر علی ظفر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ متنازع پیکا ترمیمی بل ڈریکونین قانون ہے، کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

پارلیمنٹ کے باہر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، حامد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ ہمیں سینیٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا، صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔

latest urdu news

حامد خا ن نے کہا کہ متنازع پیکا ترمیم آئین کی خلاف ورزی ہے، متنازع پیکا ایکٹ میں فیک نیوز کی بھی ایک نئی تشریح کی گئی ہے، فیک نیوز کی نئی تشریح سے اظہار رائے کو کچلنے سے جمہوریت ختم ہو جائے گی۔

علی ظفر نے کہا کہ متنازع پیکا ترمیمی بل ڈریکونین قانون ہے، جو اتھارٹی بنائی گئی ہے اس میں حکومت نے اپنے لوگ رکھے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام واضح ہے، متنازع ترمیم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے صحافی کو سوال کرنے پر جیل بھیج دیا جائے، رائے کا حق ختم کر دیں تو ملک میں جمہوریت ختم ہو جاتی ہے، تجویز دیتے ہیں کہ متنازع پیکا ایکٹ پر دوبارہ حکومت جوائنٹ کمیٹی بنائے اور جوائنٹ کمیٹی کی تجاویز پر عمل کیا جائے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی حامد خان نے کہا کہ ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور غیرآئینی اقدام کی ہر جگہ مخالفت کریں گے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter