تائیوان میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین سے 34 کلومیٹر دور محسوس کیے گئے تھے، 6.3 شدت کے زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں کہ جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تائیوان کے محکمہ انتظامیہ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی تقریباََ 9.7 کلومیٹر تھی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جزیرے تائیوان میں یہ دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جمعرات کو رات گئے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل پر بھی 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
دوسری جانب طوفانی بارشوں نے یوگنڈا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
کمپالا، طوفانی بارشوں نے یوگنڈا کے دارالحکومت میں تباہی مچا دی، تباہی کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔