امریکا میں سیاسی تشدد کی اب کوئی جگہ نہیں، صدر جوبائیڈن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی اب کوئی جگہ نہیں، امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے ہیں۔

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے تقریر کے دوران جوبائیڈن نے کہا کہ ہمارے اچھے دن آ رہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی، کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن آج تک کچھ نہیں کیا ہے۔

latest urdu news

جوبائیڈن نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنیوالی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے، کیا آپ جمہوریت اور امریکہ کے لیے ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں؟ کیا آپ کملا ہیرس کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔

جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے پہلی سیاہ فام خاتون کو امریکی سپریم کورٹ میں لا کر اپنا وعدہ وفا کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ روس کو لگتا تھا 3 دن میں قبضہ کر لے گا آج 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے، ہم غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھی متحرک ہیں۔

دوسری جانب ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے مخالف ریپلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بزدل قرار دیدیا ہے۔

کملا ہیرس کا یہ کہنا ہے کہ لیڈر کو پرکھنے کا معیار یہ نہیں کہ اس نے کس کو گرایا یا نیچا دکھایا بلکہ اصل معیار یہ ہے کہ آپ کے لیڈر نے کسے اٹھایا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter