جمعہ, 25 اپریل , 2025

26 نومبر احتجاج :گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو فوری رہا کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں زیر حراست 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

latest urdu news

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کی جانب سے ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں، عدالت کی جانب سے 120 گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو بیان حلفی پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔

سماعت کے دوران وکیل علی بخاری، بابر اعوان، مرتضیٰ طوری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی بانڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پولیس کی جانب سے مختلف ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے وزیراعلی پنجاب کی جعلی ویڈیوز بنائیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter