ڈپٹی کمشنر گجرات کا QAED اسکول میں جاری پولیو تربیتی سیشن کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے QAED اسکول گجرات میں 14 سے 17 اپریل 2025 تک جاری پولیو ورکرز کی تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے QAED اسکول گجرات میں جاری پولیو ورکرز کی تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا جو 14 سے 17 اپریل 2025 تک جاری رہے گی۔ یہ تربیتی سیشن 21 سے 25 اپریل کو ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لیے فیلڈ اسٹاف کی تیاری کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے ورکشاپ کے دوران تربیت حاصل کرنے والے ورکرز سے گفتگو کی اور ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کے لیے تربیت یافتہ، ذمہ دار اور خدمت کے جذبے سے سرشار ورکرز کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ایک قومی فریضہ ہے، جس کی کامیابی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

صفدر حسین ورک نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران تمام انتظامات کو مکمل رکھا جائے، خصوصاً مائیکرو پلاننگ، ویکسین کی بروقت ترسیل، فیلڈ اسٹاف کی حاضری اور حساس علاقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ایک ٹیم کی طرح کام کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter