لادین سے دین کی طرف لوٹنے والی پاکستانی اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ اب شادی کرنے کا وقت آگیا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل، جو اپنی روحانی تبدیلی اور دین اسلام کی طرف رجوع کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سعودی عرب کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "یہ شادی کرنے کا وقت ہے۔”
یہ خبر سعودی حکومت کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں نکاح کی اجازت دینے سے متعلق تھی، جس پر یشما گل نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ان کی انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، اور لوگوں نے ان کے لیے دعاوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یشما گل ماضی میں ذاکر نائیک کے ایک سوال اور مشہور "دل کا رشتہ ایپ” پر 10 ہزار رشتوں کی درخواستوں کے حوالے سے سرخیوں میں رہی ہیں۔ ان کا دین اسلام کی طرف رجوع اور اس حوالے سے ان کا مؤقف ان کے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
یشما گل کے اس فیصلے پر مداحوں نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ان کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھی کیں۔ ان کے روحانی سفر اور مثبت سوچ نے مداحوں کو ہمیشہ متاثر کیا ہے، اور ان کی شادی کی خواہش کو بھی خوب پذیرائی ملی ہے۔