پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بنیاد رکھ دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب کی پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

لاہور میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

latest urdu news

تقریب میں پرچم کشائی کی گئی، قومی ترانہ بجایا گیا اور ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلنس اسکواڈ نے وزیراعلیٰ کو سلامی پیش کی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھا، جو وزیراعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست وژن کی عملی شکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت روزِ اول سے ہی ماحول کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسی حکومت نے ماحولیات کے تحفظ پر توجہ نہیں دی، لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف اس شعبے کو وسائل فراہم کیے بلکہ ایک مکمل فورس بھی قائم کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال کے اندر وزیراعلیٰ کے ماحولیاتی وژن کو عملی جامہ پہنایا گیا، اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ماحول کی بہتری کے لیے خطیر بجٹ مختص کیا گیا ہے، یہ فورس جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے تاکہ فضائی، زمینی اور آبی آلودگی کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب بانی تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے معاملے پر پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے سلمان اکرم راجہ کو اپنا پیغام بھجوایا، جس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں اسکول کی کلاس رومز کی طرح نہیں چلائی جاتیں،عمران خان نے اختلافات کے بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter