سعودی وزیر دفاع کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، قیام امن پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض، وزیر دفاع سعودی عرب شہزادہ خالد بن سلمان کی جانب سے فرانس کی مسلح افواج کے وزیر سیباسٹین لیکورنو سے ملاقات کی گئی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور فرانس کی مسلح افواج کے وزیر سیباسٹین لیکورنو نے سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ عسکری اور دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

دونوں رہنماؤں کی جانب سے علاقائی صورتحال، خطے اور دنیا میں امن قائم کرنے کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں لبنان کی جانب سے میزائل حملے کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 1 خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تل ابیب میں بھی لبنان نے حملے کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا۔

اسرائیلی طیاروں کی جانب سے وسطی بیروت میں بمباری کرکے 4 افراد کو شہید جبکہ 18 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔

News Alert Urdu