غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 37 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فضائی حملوں نے غزہ کے واحد مکمل فعال ہسپتال کو بھی تباہ کر دیا، جس کی سعودی عرب، قطر اور دیگر ممالک نے شدید مذمت کی۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے فرانسیسی صدر میکرون سے بات کی اور جنگ بندی کے ساتھ ساتھ انسانی امداد کی فوری ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔
اسی دوران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے مصری ہم منصب سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ طبی معائنے میں ذہنی صلاحیت کا ٹیسٹ دیا، جس میں انہوں نے اب تک کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بلند ترین سکور ہے اور کسی کو اتنے نمبر لیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔
امریکی صدر کے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں حاصل کیے گئے نمبرز سے متعلق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بلند ترین سکور ہے، کسی کو اتنے نمبر لیتے نہیں دیکھا۔