حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہوجائے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہوجائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان برطانوی محکمہ ٹیکس کا کہنا ہے کہ تمام آپشنز ختم ہونے پر نواز شریف نے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دینے کیلئے لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

latest urdu news

ترجمان برطانوی محکمہ ٹیکس کا کہنا ہے کہ رازداری کے قوانین کی وجہ سے حسن نواز کے کیس کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتے، برطانوی محکمہ ٹیکس ایچ ایم آر سی اور حسن نواز کے درمیان ٹیکس کے تنازع کی رقم 10 لاکھ پاؤنڈ سے کم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز کے خلاف کسی جرم، دھوکا دہی یا منی لانڈرنگ کی تحقیقات نہیں ہو رہی، یہ ایک سول مقدمہ ہے، واضح رہے کہ حسن نواز اور ایچ ایم آر سی کے درمیان ایک کمپنی کے ٹیکس کا تنازع 2020ء میں شروع ہوا تھا، حسن نواز نے ایک غیر فعال کمپنی کا ٹیکس ادا کرنے سے انکار بھی کیا تھا۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے 23 نومبر سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔

News Alert Urdu