غصے میں گھر کے دروازے توڑ دیتی ہوں، حرا مانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی نامور اداکارہ حرامانی کیوں اپنے گھر کے دروازے توڑ دیتی ہیں، اداکارہ کے حیران کن انکشافات۔

پاکستان ڈراموں کی نامور اداکارہ حرا مانی ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اپنے غصے سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

latest urdu news

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ میں غصے کی بہت تیز ہوں جس کی وجہ سے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں غصے کے وقت الماریوں اور دروازے سب کے لاک توڑ دیتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے یہ سب ٹھیک بھی کرنا آتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو مزید یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ یہ سب بچوں کے اسکول سے آنے سے پہلے کرتی ہیں لیکن اگر پھر بھی کبھی بچوں کی موجودگی میں مجھے یا مانی کو غصہ آجائے تو میں یا پھر مانی گھر سے باہر چلے جاتے ہیں۔

حرا مانی کا کہنا تھا کہ مجھے غصہ زیادہ اس وقت آتا ہے جب میں کام نہ کروں، اسی لیے مجھے مانی کہتے ہیں تم کام کرو کیوں کہ جب تم کام نہیں کرتی تو عجیب عورت ہوجاتی ہو۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter