پی ٹی آئی 2019 کے مدارس رجسٹریشن معاہدے پر آج بھی قائم ہے، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 2019 کے مدارس رجسٹریشن معاہدے پر آج بھی قائم ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا، پی ٹی آئی آج بھی اس معاہدے پر قائم ہے، مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، مدارس میں بچوں کو جدید علوم بھی پڑھائے جانے چاہئیں۔

latest urdu news

گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ سب کو عمران خان کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے، سابق وزیراعظم کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے، تحریک انصاف نے ڈی چوک احتجاج کے دوران مسنگ پرسن کی فہرست تیار کر لی ہے، معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اس کی رپورٹ سابق وزیراعظم کو دیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

چیئرمین نیب نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور نوجوانوں کو کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter