19
سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں چک نذر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان حارث فائرنگ کے باعث زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم زاہد نے حارث پر گولی چلائی، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زاہد کو شک تھا کہ حارث اس کی طلاق کی وجہ بنا، جس پر اس نے مشتعل ہو کر فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ حارث کے چچا کے تحریری بیان پر تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔