اسرائیلی ڈرون حملے میں غزہ کے بے گھر فلسطینی نشانہ، حماس کے ترجمان شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نہ صرف بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا بلکہ مفت کھانے کی تقسیم کے مرکز پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف بھی شہید ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی تازہ ترین بمباری کے باعث ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter