26
کراچی، نئے سال کے موقع پر 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
وزارت داخلہ سندھ کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بتایا گیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ ہر سال نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے بعد ہونیوالے واقعات میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب عدالت نے چودھری مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سپیشل سینٹرل عدالت کی جانب سے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیاگیا۔