لاہور، پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 5 ڈویژن میں اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان کر دیاگیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں یہ کہا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔
مراسلے میں پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں بھی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔
5 ڈویژن میں ٹیوشن سینٹرز بھی بند رہیں گے، مراسلے میں یہ کہا گیا ہے کہ اسکول اور کالجز آن لائن کلاسز کا انعقاد کروا سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے گئے ہیں اور یہ فیصلہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کے لیے کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے۔