صدر ٹرمپ نے ناقد میڈیا کو بدعنوان قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر تنقید کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بدعنوان قرار دے دیا۔

محکمہ انصاف میں گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف میڈیا ادارے ان کے خلاف 97 فیصد منفی خبریں شائع کرتے ہیں اور ججوں پر اثرانداز ہو کر قوانین میں تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں۔

latest urdu news

ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا کا یہ طرزِ عمل غیر قانونی ہے اور اسے روکنا ضروری ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس سے مثبت خبریں آ رہی ہیں، اور انہیں امید ہے کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے کوئی معاہدہ کرلے گا۔

دوسری جانب امریکی عدالت نے ٹرمپ کو ڈی ای آئی پروگراموں پر پابندی لگانے کی اجازت دے دی۔

ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے ڈی ای آئی پروگراموں کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد ایک امریکی جج نے عارضی طور پر اس ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter