پنجاب میں انسانی اسمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، سردار سلیم حیدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایس ایف اور پی ایل ایف کے وفود نے ملاقاتیں کیں، گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کرنیوالوں کے سہولت کاروں کو بھی سزا دی جائے، نوجوان بیرون ممالک جانے کیلئے قانونی راستہ اپنائیں۔

latest urdu news

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مراکش کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، غریب لوگوں کو جھانسہ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بار بار غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے اور کشتی حادثات میں ہلاکتوں سے ملک کا نام بھی بدنام ہوتا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر حکومت کی جانب سے بڑی یلغار ہوئی، حقیقت پہلے بھی واضح تھی، اب بھی کھل کر سامنے آئے گی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter