رمضان پیکیج ایک بہترین اقدام، ہر خاندان کو 5 ہزار روپے ملیں گے، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسے جامع اور شفاف قرار دیا۔

انہوں نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، جہاں حکام نے انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔

latest urdu news

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس جدید پروگرام کی تکمیل پر تمام متعلقہ حکام مبارکباد کے مستحق ہیں، ماضی میں کرپشن کے الزامات تھے لیکن اب ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے شفافیت یقینی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں کرپشن عام تھی، اس لیے انہیں ختم کرنا ضروری تھا، جبکہ اس نئے نظام کے تحت چاروں صوبوں کے تقریباً 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، جس پر 20 ارب روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعظم کے مطابق حکومت نے پہلی بار شفاف طریقے سے رمضان پیکیج متعارف کرایا، جس میں قطاریں لگانے کی ضرورت نہیں رہی اور عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے بینکرز اور آئی ٹی کمپنیوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اس مہم میں شامل ہوں اور گورنر اسٹیٹ بینک عوام کو ڈیجیٹل والٹ کے فوائد سے آگاہ کریں۔

دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter