وزیر ریلوے حنیف عباسی کا عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔

latest urdu news

حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں 3 روز پہلے ہی وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حنیف عباسی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے ہیں، لیگی رہنما قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں اور ماضی میں مختلف حکومتی و سیاسی معاملات میں متحرک رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter