لاہور، پاکستان کی نامور اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔
ثناء جاوید نے شعیب ملک کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام لکھا، جس کے ساتھ دونوں کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا،آج اور ہمیشہ آپ کا جشن منا رہی ہوں، آپ کسی جادو کی مانند ہیں، شعیب ملک!
ثناء جاوید کے اس محبت بھرے پیغام پر مداح بھی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات دے رہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر ثناء جاوید اور شعیب ملک کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے، اور ان کی تصاویر پر مداح محبت بھرے تبصرے کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ثناء جاوید پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں، جو ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
ثناء جاوید اپنی خوبصورتی، منفرد انداز اور جاندار پرفارمنس کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں، وہ ماڈلنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں اور کئی بڑے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔
View this post on Instagram